کینیڈا میں مولا جٹ کے گنڈاسا ایک کروڑ میں نیلام، وڈیو وائرل

مولا جٹ کے گنڈاسے کی نیلامی سے ملنے والے رقم کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے خرچ ہوگی۔ نیلامی کی تقریب میں فواد خان نے خصوصی شرکت کی۔
سہارا ٹرسٹ کی جانب سے کینیڈا میں ایک چیریٹی ایونٹ میں ہوا۔ جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والے گنڈاسا کی نیلامی ہوئی۔
تقریب میں میکال ذوالفقار، ابرار الحق اور فواد خان نے شرکت کی۔ فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایونٹ کی تصاویر کو شیئر کیا۔
اس نیلامی میں لوگوں نے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مولا جٹ کی نیلامی 5 ہزار کینڈین ڈالر سے شروع ہوئی۔ گنڈاسا 50 ہزار کینیڈین ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد میں خریدا گیا۔
سلطان راہی کے دور میں مقبول ہونے والا گنڈاسے کو جب اس دور میں فواد خان نے اٹھایا۔ تو اس گنڈاسے کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ، فلم نے مجموعی طور پر صرف پاکستان میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

Views= (194)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین