میں ’موجو جوجو‘ بننا چاہتی ہوں، ہانیہ عامر

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ کارٹون کیریکٹر ’موجو جوجو‘ بننا چاہتی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر ایکسپریس‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اداکارہ کو ڈزنی شہزادیوں کی تصاویر دکھائی گئیں اور پوچھا گیا کہ ان میں سے آپ کونسی ڈزنی پرنسز لگتی ہیں؟
ہانیہ عامر نے شہزادیوں میں سے ’روپنزل‘ کا نام لیا اور کہا کہ وہ مزاحیہ ہے۔
اداکارہ کو چار کارٹون کیریکٹر دکھائے گئے جن میں شارک، ٹیز، بیسٹ اور موجو جوجو شامل تھے؟
ہانیہ عامر نے ان تصاویر کو دیکھ کر کہا کہ ’میں ’موجو جوجو‘ بننا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ہانیہ عامر ’ماہی‘ کا شاندار کردار نبھا رہی ہیں ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود ہیں۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان، شہود علوی، جاوید شیخ انجلین ملک، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

Views= (251)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین