مادہ زرافہ نے بچے کو شیر کا نوالہ بننے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

جنگلوں میں شکار کی ویڈیوز یا جنگلی حیات پر بنائی جانے والے دستاویزی پروگراموں میں آپ نے اکثر خونخوار شیروں کو بے رحمی سے شکار کرتے دیکھا ہوگا۔
ان حملوں میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ شکار شیر کے پنجوں اور جبڑے سے بچ کر بھاگ نکلے لیکن کبھی "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے” کے مصداق ایسا بھی ہوتا ہے کہ شکار ہونے والا جانور یقینی موت کے منہ سے ایسے نکل آئے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
کچھ اسی طرح کی ایک زبردست ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں مادہ زرافہ نے شیر کے خوفناک جبڑوں میں سے اپنے بچے کو آزادی دلائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرافے کا بچہ زمین پر لیٹا ہوا ہے کہ اچانک ہی ایک شیر نے یہ سوچے بغیر ہی اس پر حملہ کردیا کہ اس کی ماں بھی کہیں قریب ہی موجود ہوگی۔
ابھی شیر نے بچے کی گردن پر اپنے نوکیلے دانت گاڑے ہی تھے کہ مادہ زرافہ جو قریب ہی کہیں موجود تھی کسی بھی انجام کی پرواہ کیے بغیر شیر پر حملہ کرنے کیلئے دوڑی۔
شیر نے جب مادہ زرافہ کو غصے کے عالم میں اپنی جانب آتے دیکھا تو موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے وہاں سے فوراً رفو چکر ہوگیا اور بچے کو یقینی موت سے نجات مل گئی۔
اپنے بچے کی جان بچانے کیلئے ماں کی بے لوث محبت کے باوجود سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ملا جلا درعمل دیا ہے کچھ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شکار کی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی جانی چاہیئں جبکہ کچھ صارفین نے مادہ زرافہ کے جذبے کی تعریف کی۔

Views= (743)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین