زمان پارک میدان جنگ بن گیا، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں ٹکراؤ

اسلام آباد پولیس سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش زمان پارک لاہور پہنچی ہے جہاں رہائش گاہ کے باہر جمع کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے زمان پارک لاہورکے دونوں اطراف کا گھیراؤ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی ہے اور کارکنوں کی حکومت مخالف نعرے بازی جاری ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ڈنڈے پکڑ کر پوزیشن سنبھال لی ہے ، زمان پارک کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان پولیس کے سامنے آگئے۔
پولیس کی زمان پارک کی جانب پیش قدمی
پولیس نے زمان پارک کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور واٹرکینن بھی زمان پارک کے باہرپہنچا دی گئی ہے جبکہ زمان پارک جانے والے تمام راستوں کو بند کیا جاچکا ہے۔
پولیس کی جانب سے کارکنوں کو مشتعل کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال کیا گیا اور پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کا کارکنوں اور میڈیا گاڑیوں پر پتھراؤ
پولیس کی جانب سے کارکنوں اور میڈیا گاڑیوں پر بھی پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی شروع کردی ہے اور پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے دونوں اطراف سے گھیراؤ کرلیا ہے۔
پولیس زمان پارک کے اطراف موجود کیمپس میں داخل
پولیس نے زمان پارک کے گیٹ نمبر ایک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور زمان پارک کے اطراف موجود کیمپس میں داخل ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل کرانے اور گرفتار کرنے آئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزشہزادبخاری زمان پارک کے باہرپہنچ گئے ، شہزادبخاری نےبلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی ہے اور اسلام آبادپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک کے باہر موجود ہے۔
صحافی نے ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آْباد شہزادبخاری سے سوال کیا آج عمران خان کو گرفتار کریں گے، جس پر شہزادبخاری نے کہا کہ انشااللہ آج کوشش کریں گے۔

پولیس کی گاڑیاں زمان پارک جانے کیلئے کینال روڈ پر پہنچ گئیں اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گاڑی کو روک لیا ہے ، خالد خورشید کیساتھ وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی محمد شفیق بھی موجود ہیں۔



Views= (753)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین