کینیڈا کا سینکڑوں بھارتی طلباء کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

کینیڈا میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر داخلہ لینے والےبھارتی طلبہ کو بارڈر سکیورٹی ایجنسی نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے میں قائم نجی ادارے کے ذریعے 700 طلبہ نے سٹڈی ویزے کے لیے اپلائے کیا ،ادارے نے فی طالب علم 16 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لیتے ہوئے ٹورانٹو کے ہمبر انسٹی ٹیوٹ نامی نامور کالج میں داخلے کی یقین دہانی کروائی جس میں داخلے کی فیس بھی شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2018 سے 2019 کے درمیان کینیڈا جانے والے طلبہ سے فراڈ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے پرمیننٹ ریزیڈنسی کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن تب ان میں سے اکثر کی تعلیم مکمل ہو چکی تھی۔
امیگریشن حکام نے جب کالج کی جانب سے دیئے گئے ایڈمیشن آفر لیٹر کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ویزہ جعلی خط کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق پہلی مرتبہ اس نوعیت کا اتنا بڑا فراڈ سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق طلبہ کو جن کالجز کے آفر لیٹر فراہم کیے گئے انہوں نے وہاں سے ڈگری حاصل نہیں کی،انہیں دیگر کالجز میں منتقل کر دیا گیا یا پھر اگلے سمسٹر تک انتظار کرنے کا کہا جبکہ ویزے کی درخواست میں کچھ اور معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
ماہرین کے مطابق کینیڈا جانے کی خواہش رکھنے والے طلبہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند ایجنٹس انہیں دھوکہ دہی کے تحت ویزے جاری کروا دیتے ہیں۔

Views= (592)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین