زمان پارک میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’زمان پارک میں ایک دہشت گرد بھی موجود تھا جو آٹھ سال کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔‘
جمعرات کو آئی جی پولیس پنجاب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’ زمان پارک آپریشن مکمل ہوگا تو ساری تفصیلات سامنے لائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دوسری جانب سے تشدد کے واقعات ہوئے جن میں درجنوں پولیس جوان زخمی ہوگئے۔‘
پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’ہماری فورس جب بھی زمان پارک کی طرف گئی حکومت نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔‘
عامر میر نے مزید کہا کہ ’پولیس جب بھی زمان پارک کی طرف گئی ان کے پاس ڈنڈوں کے سوا کوئی اسلحہ نہیں تھا۔‘
پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی یہ بحث چھڑ گئی کہ ان کے دعوے میں کتنی سچائی ہے۔
اس حوالے سے مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ ’زمان پارک میں موجود یہ شخص کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے رکن رہے ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا گیا کہ ’اقبال خان کا شمار کالعدم تنظیم کے سربراہ صوفی محمد کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔‘
اقبال خان کون ہے؟
سینیئر تجزیہ کار عقیل یوسفزئی نے بتایا کہ ’اقبال خان کا تعلق ضلع سوات کے گاؤں فتح پور سے ہے۔
اقبال خان تربیت یافتہ جہادی ہیں جنہوں نے 1995 میں تحریک نفاذ شریعت محمدی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد تحریک میں فعال کردار ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’اقبال خان تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔‘
عقیل یوسفزئی کے مطابق ’عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ سوات میں معاہدے کے دوران اقبال خان نے اہم کردار ادا کیا تھا اور جب سوات میں آپریشن ہوا تو وہ افغانستان چلے گئے تھے۔‘
’اس کے بعد وہ گرفتار ہوا اور نو سال سے زائد عرصے تک جیل میں رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاہدے کے تحت کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے بعد اقبال خان کو بھی جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔‘
تجزیہ کار عقیل یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ’اقبال خان نے رہائی کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کرلی تھی۔‘
سوات کے مقامی صحافی انور انجم نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اقبال خان سوات میں کالعدم تنظیم کے متحرک رہنماؤں میں شامل تھے۔ وہ تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہوئے تھے۔

Views= (1214)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین