ترک صدر نے غیرملکی صحافی کو نئے جوتے کیوں دیئے؟

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا احساس کرتے ہوئے غیرملکی صحافی کو جوتے تحفہ کر دیے۔
ترک میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے صدر کے دورہ انقرہ کے دوران ساتھ آئے مہمان صحافی کے بھیگے جوتے دیکھ کر صدر اردوان سے رہا نہ گیا اور فوری طور پر صحافی کو نئے جوتے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
فن لینڈ کے صدر بارش کے دوران انقرہ پہنچے اور اس تاریخی دورے کی کوریج کے لیے ملکی و غیرملکی میڈیا موجود تھا۔
ایوان صدر میں تقریب جاری تھی کہ ترک صدر کی نظر فن لینڈ کے صحافی پر پڑی جن کے جوتے بارش کی وجہ سے گیلے ہو گئے تھے۔
صدر نے مہمان صحافی کے جوتوں دیکھتے ہوئے کہا کہ انہیں نئے جوتے دیے جائیں تاکہ وہ بیمار ہونے سے محفوظ رہیں۔

Views= (1066)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین