نوجوان اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا

ہرانسان کی زندگی میں شادی کا دن انتہائی اہم ہوتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں ، اور کئی مہینے پہلے سے اس دن منفرد اور یاد گار بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔
لیکن بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں شادی میں شرکت کرنا ہی بھول گیا۔
بھارتی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں سلطان گنج کا رہائشی نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں اتنی زیادہ شراب نوشی کر بیٹھا کہ اس میں شرکت کرنا ہی بھول گیا۔
اس دوران دلہن اور اس کے اہل خانہ سمیت تمام رشتہ دار پنڈال میں دلہےکا انتظار کرتے رہے لیکن وہ زیادہ شراب پینے کی وجہ سے اپنے ہوش کھو بیٹھا اور پنڈال میں نہ پہنچ سکا۔
تاہم جیسے ہی نوجوان کا نشہ اترا وہ فوراً دلہن کے گھر شادی کیلئے پہنچا لیکن پھر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکتی جو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتا۔ اس کے علاوہ دلہن کے والدین نے دلہے کے ماں باپ سے شادی کے انتظامات پر خرچ ہونے والی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Views= (773)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین