ویڈیو: پسند کا گانا نہ چلنے پر دلہن غصے میں آگئی

شادی کی تقریبات کے دوران اہلخانہ کی جانب سے ہر چیز کی پہلے ہی منصوبہ بندی کرلی جاتی ہے تاکہ تقریب بغیر کسی پریشانی کے مکمل کی جاسکے۔
شادی میں دلہا اور دلہن ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے ہوتے ہیں اور دونوں ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ شادی کی تقریب کو یادگار بنایا جاسکے لیکن کچھ واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کی جانب سے ڈی جے کو اپنی انٹری کے دوران مخصوص گانا چلانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
کچھ لمحوں کے بعد وہ پلان کے مطابق کام نہ ہونے پر پریشان اور غصے میں دکھائی دیتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن غصے میں کہہ رہی ہے کہ ’ارے جاؤ گانا لگاؤ پھر دوسرا گانا لگنے پر وہ کہتی ہے کہ ہاں پہلے والا ہی بجاؤ کیا کررہے ہو۔‘
دلہن کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Views= (1132)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین