تربوز سے بنی 'سموتھی' بنانے کا طریقہ جو وزن کم اور چہرا جوان رکھے

خوش ذائقہ پھل تربوز گرمیوں کی سوغات ہوتا ہے جو اب بازاروں میں آچکا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پھل ناصرف ایک اچھا ذائقہ دیتا ہے بلکہ کئی ایسے فوائد بھی جسم کو پہنچاتا ہے جس سے ہم لاعلم ہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو تربوز صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس میں وزن کے لحاظ سے 90 فیصد پانی ہوتا ہے۔ تربوز کی 100 گرام کی سرونگ میں صرف 30 کیلوریز ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ گرمیوں میں یہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور اسے کھانے یا اس کا شربت پینے کے فوری بعد ہی تازگی کا احساس ہوتا ہے۔
یہی نہیں، تربوز میں پائے جانے والے وٹامن اے اور سی صحت مند جلد اور بالوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ کولیجن ایک پروٹین ہے جو آپ کی جلد کو نرم اور آپ کے بالوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن اے جلد کے خلیوں کی نشوونما میں مدد کرتا ہے، یہ صحت مند جلد کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ اگر جسم کو وٹامن اے نہیں ملتا تو جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں اور اس سے عمر زیادہ لگنے لگتی ہے۔
تو آئیے آپ کو ایک ایسی سموتھی کی ترکیب بتاتے ہیں جو انتہائی آسان ہے اور جس سے جلد ہمیشہ جوان رہے گی اور آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا۔
ترکیب
ایک کپ تربوز کے کٹے ہوئے ٹکڑے لیں، آدھا کپ ناریل کا پانی، مٹھی بھر پودینے کے پتے اور کالا نمک لیں۔
ان سب اجزاء کو اس وقت تک بلینڈر میں بلینڈ کریں جب تک کہ وہ اچھی طرح سے یکجا اور ہموار نہ ہوجائیں۔
جب سموتھی بن جائے تو اسے برف کے ساتھ پیش کریں۔

Views= (713)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین