سوشل میڈیا کے ہر صارف کو بلیو ٹِک دینا چاہیے، ماہرہ خان بے چہرہ ٹرولز سے پریشان

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گمنام اکاؤنٹس سے مجھ پر لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں لیکن وہ سامنے بات نہیں کر سکتے۔ یہ بات پیر کو کراچی میں آرٹس کونسل کے زیراہتمام ’ایک شام ماہرہ کے نام‘کے عنوان سے ہوئے ایک پروگرام کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے کہی۔
پروگرام کے دوران جب میزبان انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرولنگ کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر صارفین کو بلیو ٹک دیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ ٹرولنگ کرنے والے صارف کی پہچان آسانی سے ہو سکے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر نائلہ عامر نامی ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’مجھ پر لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں، معلوم نہیں کہ حکومت کچھ کر سکتی ہیں یا نہیں۔ مگر مجھے یہ ضرور پتا ہے کہ این آئی سی کے ذریعے سوشل میڈیا پر ویریفائیڈ اکاؤنٹ بنتے ہیں۔‘
’اگر ہر ایک کا تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہو تو اس کی مجال نہ ہو کہ کچھ کہے۔‘ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’مسئلہ یہ ہے کہ آپ بے نام اکاؤنٹس (اصلی شناخت ظاہر نہ کرنے والے اکاؤنٹس) سے ٹرولنگ کر رہے ہیں۔ ‘
’میں یہ گارنٹی کر سکتی ہوں کہ شاید ہم میں سے کوئی ہے جو ٹرول کرتا ہو گا اور کچھ لکھتا ہو گا مگر اگر وہ ہمارے سامنے آ جائے تو وہ منہ پر کبھی بدتمیزی نہیں کرے گا۔‘
ان کے مطابق کمپیوٹر کے پیچھے چھپے گمنام لوگ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں لیکن ’میں ایسا نہیں کر سکتی کیونکہ ہر کسی کو معلوم ہو گا کہ یہ ماہرہ ہے۔‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے صارف کی شناخت کا تصدیق کی جاتی ہے۔
جعلی اکاؤنٹس رکھنے والے تصدیقی بلیو ٹِک حاصل نہیں کر سکتے۔

Views= (541)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین