کئی شہروں میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ، 9 جاں بحق، 44 زخمی

پاکستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک کم سے کم 9 افراد جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے سےحادثات کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق مختلف حادثات کےنتجےمیں 44 افراد زخمی ہوئے۔ اب تک کی اطلاعات کےمطابق صوبہ بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
منگل کی شب پاکستان میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کیا گیا۔
بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور، کوہاٹ، صوابی، لاہور ، کوئٹہ، راولپنڈی، بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک اور دوسرے شہروں اور قصبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سکردو اور چلاس سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں زلزلے سے حادثات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مختلف حادثات کےنتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
اپر سوات، دیر اور صوابی سے عمارتوں کے گرنے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپر سوات میں زلزلے سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں مکانات گرنے کی خبریں آرہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کو ہپنجاب کے 18 سے زائد اضلاع سے ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان اضلاع سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق روالپنڈی میں ہائی رائز بلڈنگز میں دراڑیں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد متاثرہ بلڈنگز کو خالی کروانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کنٹرول روم میں زلزلہ کی وجہ سے پانچ مختلف جگہوں سے پانچ افراد کے زلزلہ کی وجہ سے بے ہوش ہونے، اور ایک لوکیشن سے ایک شخص کے کھڑکی سے چھلانگ لگانے کی کال موصول ہوئی جس پر قریبی ایمبولینسیں موقع پر پہنچی،۔
’مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔‘
’راولپنڈی میں لوگ قرآن پاک کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔‘

Views= (429)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین