ممنوعہ فنڈ نگ کیس ، ایف آئی اے کی عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈ نگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایف آئی اے کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے شریک ملزم طارق شفیع کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی خارج کر دی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نےعمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکی تھی،ایف آئی اے نے درخواست میں اپیل کی تھی کہ اسلام آباد،اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔
ایف آئی اے نے درخواست میں اپیل کی تھی کہ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے کرعمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی اپیل آج ہی سماعت کےلیے مقررکی گئی تھی۔

Views= (438)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین