ویڈیو: خاتون کا موبائل چھیننے والے ڈاکو کی عوام نے درگت بنادی

ڈاکو کو خاتون کا موبائل چھیننا مہنگا پڑگیا، عوام نے لڑکے کی سڑک پر ہی درگت بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان خاتون فٹ پاتھ پر کھڑی اپنا سیل فون استعمال کررہی ہوتی ہے کہ ایک ڈاکو سائیکل سوار خاتون کے سامنے سے اسکا فون چھینتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ڈاکو خاتون کے ہاتھ سے فون چھین کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے اسی وقت فٹ پاتھ کے مخالف سمت سے ایک کار آتی ہے اور اسے ہٹ کرکے نیچے گرادیتی ہے۔
ڈاکو گرتا ہے لیکن بھاگنے میں کامیاب ہو جاتا ہے ایک اور کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے چوٹ لگتی ہے جس کی وجہ سے اسے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
جیسے ہی وہ اٹھ کر بھاگنے لگتا ہے ویسے ہی ایک اور نوجوان اسے لات مارتا ہے جس سے وہ سڑک پر موٹربائیک سے ٹکرا کر گرتا ہے، لوگ اسے پکڑ کر مارتے پیٹتے ہیں۔
خیال رہے کہ کسی مجرم کو پکڑنے کی کوشش کرنا ایک عام شہری کے لیے بہت قابل تحسین بات ہے لیکن اسے مارنا ایک جرم ہے کیونکہ ہمارا فرض ہے کہ کسی بھی ڈاکو، حملہ آور کو پولیس یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کریں ناں کہ اپنے ہی ہاتھ میں قانون لیں۔

Views= (1131)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین