بسمہ معروف نے اپنا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

کراچی: پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے اپنا ایوارڈ والدین کے نام کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بسمہ معروف نے لکھا کہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر فخر اور عاجزی ہے، میں یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام کرتی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ خاص طور پر اسے اپنے والد کے لئے وقف کرتی ہوں جو میرے کیرئیر کے نشیب وفراز میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور آج مجھے خوشی ملی۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر مختلف سیاسی ، سماجی و عسکری شخصیات کو نوازا گیا۔
بسمہ معروف نے بھی اپنا ایوارڈ صدر مملکت عارف علوی سے وصول کیا۔
یاد رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ٹیم نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جبکہ 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں فتح حاصل کی۔
جون دو ہزار بائیس میں آل راؤنڈر بسمہ معروف نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بنی تھی۔
اپنے سترہ سالہ کیریئر میں اب تک 124 ون ڈےانٹرنیشنل میچز میں 3110 رنز بنا چکی ہیں، جبکہ 132 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بسمہ نے 2658 رنز بنائے ہیں۔

Views= (661)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین