50لاکھ روپے تاوان کے لیے اغواء3 نوجوان تھانے کی چھت سے بازیاب

کراچی : انسداد اغواء برائے تاوان سیل کے عملے نے نارتھ ناظم آباد تھانے پر چھاپہ مار کر تاوان کیلیے اغواء کیے گئے نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔
اس حوالے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ تینوں مغویان کو 50لاکھ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا گیا اور انہیں تھانے کی چھت پر رکھا گیا تھا۔
کارروائی کے دوران 2 برطرف پولیس اہلکاروں سمیت5اغواءکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے تینوں مغویوں کو دو روز سے تھانے کی چھت پر قید کر رکھا ہوا تھا۔
اے وی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے رہائشی افراد کو 22 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا، اغواء کاروں نے مغویوں کو سستا کالا بچھو دینے کا لالچ دیا اور خریداری کے لیے نارتھ ناظم آباد بلایا اور اغواء کرلیا۔
اے وی سی سی حکام کے مطابق عصمت، سلیم اور شعیب کو اغواء کرکے رکھا گیا تھا، اس واردات کا ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد معید احمد کو علم تھا اور حیدری تھانے کے ایس ایچ او کو بھی معاملے کا علم تھا۔
اغواء کاروں میں برطرف اہلکار محبوب علی اور آصف کے علاوہ مختار، اسد ریاض اور کاشف بھی شامل ہیں، مغویان کے اہل خانہ سے 50لاکھ تاوان کی ڈیل5لاکھ میں طے کی گئی تھی،
مغویوں کے اہلخانہ کی جانب سے4 لاکھ تاوان دیا گیا، اے وی سی سی ٹیم کے چھاپے میں تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Views= (1211)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین