بھارت : طیارہ گھر میں گر کر تباہ، ویڈیو نے دل دہلا دیئے

بھارت میں گلائیڈر طیارہ ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔
بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوف سے کانپ گئے۔
ایک پرائیویٹ جوئےرائیڈ گلائیڈر جو چھوٹا سا ہلکا پھلکا ہوائی جہاز جسے صرف دو لوگوں کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جھاڑکھنڈ کے شہر دھنباد میں ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
آن بورڈ کیمرے میں ریکارڈ ہونے والے منظر میں گلائیڈر کے گرنے کا منظر محفوظ ہوگیا جس میں گلائیڈر طیارہ گھر میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حادثے میں پائلٹ اور ایک مسافر بچہ زخمی ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلائیڈر نے بارواڈا ہوائی اڈے کے رن وے سے اڑان بھری تھی کہ تھوڑی دیر بعد پیرا گلائیڈر پائلٹ سے بے قابو ہوگیا۔
طیارہ بے قابو ہوکر برسا منڈا پارک کے قریب نیلیش کمار نامی شخص کے گھر پر گرا تاہم گرنے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نیلیش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے دو بچے جو وہاں کھیل رہے تھے وہ بھی بال بال بچ گئے۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ پائلٹ اور پرواز میں سوار ایک 14 سالہ مسافر لڑکا شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
زخمی مسافر کی شناخت پٹنہ کے کش سنگھ (14) کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے ماموں پون سنگھ کے دھنباد گھر آیا تھا۔ لڑکا بارواڈا ہوائی پٹی سے ایک پرائیویٹ ایجنسی کے ذریعے چلائے جانے والے گلائیڈر میں خوشی منانے گیا تھا۔
پائلٹ کے ساتھ بیٹھے 14 سالہ مسافر لڑکے کی شناخت پٹنہ کے 14 سالہ کش سنگھ کے نام سے کی گئی ہے جو اپنے ماموں پون سنگھ کے گھر دھنباد آیا تھا، جس نے تفریح کی غرض سے ایک پرائیویٹ ایجنسی کے ذریعے چلائے جانے والے گلائیڈر میں سفر کیا

Views= (1670)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین