مغرب میں ہم جنس پرست عورتوں کے ہاں بچوں کی پیدائش کی بلیک مارکیٹ قائم
Aug 10 2023 | ویب ڈیسک
مردوں کیلئے کمائی کا راستہ کھل گیا
مغرب میں بڑھتی ہم جنس پرستی کے باعث بچوں کی پیدائش متاثر ہو رہی ہے۔ کئی ہم جنس پرست خواتین اپنے طرز زندگی کے باوجود ماں بننا چاہتی ہیں۔ ان کی بچوں کی خواہش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فیس بک پر ایک بلیک مارکیٹ وجود آگئی ہے یہاں پر خواتین کو بچہ حاصل کرنے کے سستے لیکن خطرناک طریقے بتائے جاتے ہیں اور ان کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
برطانوی جریدے ”ڈیلی میل“ کے مطابق ہم جنس پرست جوڑوں میں اضافے کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں آئی وی ایف کے ایک راؤنڈ کی قیمت 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ طریقہ بہت سے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔
اب ہم جنس پرست خواتین کی بڑی تعداد ایک فیس بک گروپ کا رخ کر رہی ہے، جہاں مرد اپنی خدمات بہت کم یا بغیر کسی معاوضے کے دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے سبب خواتین کا استحصال ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے غیرقانونی عطیات سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جو عورت کو بانجھ بنا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کا اثر پیدا ہونے والے بچوں پر بھی پڑتا ہے جنہیں علمی دشواریوں، دل کے نقائص اور سماعت کی کمزوری کے ساتھ ساتھ دیگر جینیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ماہرین نے لوگوں پر زور دیا کہ اگر آپ والدین بننے کے خواہش مند ہیں تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں جو آپ کو قانونی اور سرجاری طور پر رجسٹرڈ طریقوں تک رسائی اور رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔
Views= (407)
Join on Whatsapp 1 2