بورڈز کے امتحان میں نمبر ختم ، گریڈ سسٹم رائج ، پاسنگ مارکس 40 فیصد ہونگے
Nov 5 2023 | ویب ڈیسک
ملک بھر کےتعلیمی بورڈز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امتحان میں نمبرز ختم کرتے ہوئے آئندہ سال سے گریڈ سسٹم رائج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کی فیصلہ انٹر بورڈز کمیٹی کوآرڈی نیشن کے 27 اکتوبر کے اجلاس میں کیا گیا۔
انٹر بورڈز کمیٹی کوآرڈی نیشن کے مطابق نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے ، پہلے مرحلے میں کلاس نہم و انٹر پارٹ ون پر طریقہ لاگو کیا جائے گا۔ امیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا۔
آئندہ سال سے امیدواروں کو رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے، پنجاب بورڈ سندھ میں تعلیمی بورڈز کو گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرے گا۔ کمیٹی کے مطابق پورے ملک کے تعلیمی بورڈز میں یکساں طور پر گریڈنگ سسٹم نافذ ہو گا، نیا نظام رٹہ ختم کرنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔
Views= (924)
Join on Whatsapp 1 2