منڈی بہاؤ الدین کی ’مستانی‘ نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی بھینس نے دلچسپ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آل پنجاب آن لائن بھینس دودھ کے مقابلے میں منڈی بہاؤالدین کی مستانی نے میدان مار کر کے پورے پاکستان کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
یہ مقابلہ پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں مختلف علاقوں سے بھینسوں کو لایا گیا تھا۔
اس مقابلے میں مستانی، سنگھار، لالی، گلاب، بلبل اور چمن نامی بھینسوں نے اپنے دلچسپ ناموں کی بدولت توجہ حاصل کی تھی۔
تاہم مستانی نے 36.95 کلو دو وقت کا دودھ دے کر مقابلہ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
جبکہ دوسرے نمبر پرسنگھار رہی جو کہ 29.20 کلو دودھ دے سکی تھی۔
مقابلے 25 اور 26 فروری کو ضلع منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوئے تھے۔

Views= (457)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین