مری میں سیاح فیملی سے زائد کرایہ لینے والا ہوٹل سیل

مری میں شدید برف باری کے بعد ٹریفک جام اور امداد نہ ملنے سے 22 اموات کے بعد موقع پر موجود افراد اور دیگر نے متعدد شکایات کیں تو مقامی ہوٹلوں کی جانب سے زائد کرایہ وصول کا شکوہ سرفہرست رہا۔ مری کے ہوٹلوں کی جانب سے شدید برف باری کے دوران چند گھنٹوں کے لیے ہزاروں روپے کرایہ چارج کرنے نے ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ مری‘ کو ٹرینڈ بھی بنائے رکھا۔ اسی دوران ایک ٹوئٹر صارف نے مقامی ہوٹل کا بل شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ’مری کی قیامت خیز رات میں بغیر ہیٹر اور گرم پانی کے ایک کمرے کا 20 ہزار کرایہ، ساتھ اگلے روز 12 بجے کمرہ خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ ہوٹل کا کارڈ بل سمیت موجود ہے، اب دیکھتے ہیں انتظامیہ اس پر کیا ایکشن لے سکتی ہے۔‘ متعدد صارفین نے اس سے ملتی جلتی شکایات کیں تو کچھ دیر بعد چیف سیکرٹری پنجاب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اطلاع دی گئی کہ ’ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے معاملے کی تفتیش کی ہے جس کے بعد ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے۔‘

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین