اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
Apr 20 2024 | ویب ڈیسک
اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پیش آیا ہے، جہاں سڑک پر ایک لڑکی کی گولی لگی لاش ملی ہے، لاش ملنے پر مقتولہ کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ نامعلوم لڑکے نے لڑکی پر فائر کیے جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کی شناخت کی جارہی ہے۔
جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ لڑکی کو چلتی کار میں فائرنگ کرکے مارا گیا پھر ہلاک کر کے نیچے پھینکا گیا ہے۔
Views= (816)
Join on Whatsapp 1 2