مری میں ہوٹل والوں نے کیسا برتاؤ کیا؟ سیاحوں نے بدترین صورتحال بتادی

8 جنوری کو مری میں آنے والے برفانی طوفان نے 23 انسانی جانیں نگل لیں اور لوگوں نے اس صورتحال کا ذمے دار انتظامیہ سمیت مقامی ہوٹلوں کے مالکان کو بھی ٹھہرایا ہے۔
سوشل میڈیا پر مری میں موجود سیاحوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شدید برفباری میں ہوٹل مالکان کے رویے سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

3 کپ چائے کا بل2 ہزار روپے! اداکارہ فضا علی بھی برس پڑیں
پاکستانی اداکارہ فضاعلی نے شدید برفباری کے دوران مری میں لیے جانے والے ہوٹل کے کمرے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔
فضا علی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں لاہور میں موجود تھیں جہاں سے انہوں نے برفباری دیکھنے کے لیے مری جانے کا پلان بنایا۔
فضا علی کے مطابق انہوں نے اروما کیفے نامی مری کے ایک ہوٹل میں 20 ہزار روپے میں ایک رات کے لیے کمرا کرایے پر لیا جہاں پہنچتے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ تصویروں میں جو کمرے انتظامیہ کی جانب سے دکھائے گئے تھے وہ ایسے بالکل بھی نہیں تھے۔
فضا علی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ہوٹل کے کمروں کے واش روم میں پانی موجود نہیں تھا، شکایت کرنے پر انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر چلائی ہے پانی آجائے گا لیکن 4 گھنٹے گزرجانے کے باوجود پانی نہیں آیا۔
اداکارہ کے مطابق اس دوران ہم نے 3 کپ چائے آرڈر کی بوتل دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی کیوں کہ 3 کپ چائے ہمیں 2 ہزار روپے میں دی گئی، تاہم اس کے باوجود کئی گھنٹے گزر گئے اور جب پانی نہیں آیا تو ہم نے انتظامیہ پر شدید غصہ کیا اور پانی نہ آنے کی صورت میں پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا اور پھر ہم نے وہ ہوٹل چھوڑ دیا۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں عوام سے سانحہ مری کے دوران ہوٹل والوں کے برے رویے اور اوورچارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے نام لینے کی بھی درخواست کی تاکہ ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مری میں ہوٹل مالکان میں صرف 10 فیصد افراد ایسے ہیں جن کا تعلق مری سے ہے، ورنہ زیادہ تری مری کے ہوٹلز کے مالکان بڑے بڑے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور وزیر ہیں۔


سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم گرفتار
سیاحتی مقام مری میں سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ شکایات سامنےآنے پرسی پی اوساجدکیانی نےملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے زیراستعمال جیپ بھی قبضےمیں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کےدیگرساتھیوں اورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائےگا۔
پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔

Views= (83)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین