یکم مئی سے پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات 30 اپریل 2024 کو فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔
قیمت میں کمی اگر اوپر بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کی گئی تو پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہوجائے گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

Views= (545)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین