پارہ 47 سے 55 ڈگری جانے کا خدشہ، انتظامیہ نے گاڑی والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متوقع ہیٹ ویو سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 سے 55 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں ہوا میں دباؤ کے سبب بننے والے کملونمبس بادلوں کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے پیش نظر کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر جاری کی جا رہی ہیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سے گیس کے مواد، لائٹرز، مشروبات، پرفیوم اور عمومی طور پر ڈیوائس بیٹریاں نکال دی جائیں۔
ہدایات کے مطابق گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں تاکہ ہوا کی آمد رہے، گاڑی کا فیول ٹینک مکمل طور پر نہ بھریں، شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں اور صبح کے وقت گاڑی سے سفر نہ کریں۔ خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔
جاری ہدایات میں کہا گیا کہ بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ریفریجریٹرز کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں، گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھی، بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے افراد موجود ہوں خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں۔
براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران۔

Views= (1125)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter