ای سگریٹ پینےسے 17 سالہ لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا

آج کل کے نوجوانوں میں ای سگریٹ کا استعمال کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ مگر متعدد افراد کو یہ نہیں معلوم کہ ای سگریٹ ایک خاموش قاتل کی طرح کام کرتی ہے اور آپ کے جسم کے اندرونی اعضا کو کمزور کردیتی ہے۔
حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جب الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کرنے کی وجہ سے 17 سالہ لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا جس کے بعد اسے فوری طور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ خیال رہے ایک ای سگریٹ 400 سیگریٹوں کے برابر سمجھی جاتی ہے۔
برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری مارک بلیتھ کی بیٹی کائیلا بلیتھ کو ڈاکٹروں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ای سگریٹ کے شدید استعمال کے باعث اس کے متاثرہ پھیپھڑوں کا ایک حصہ نکال لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کائیلا بلیتھ کے پھیپھڑوں کا آپریشن ساڑھے 5 گھنٹے تک جاری رہا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے لڑکی کے پھیپھڑوں پر ’پلمونری بلب‘ نامی ایک چھوٹا چھالا پھٹ گیا تھا جس کے بعد لڑکی کی حالت غیر ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کائیلا 15 سال کی عمر سے ای سگریٹ کا استعمال کر رہی ہے۔ جان بچ جانے کے بعد لڑکی نے آئندہ کبھی ای سگریٹ کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی۔

Views= (782)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین