حارث رؤف مداح کو مارنے چڑھ دوڑے، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنے مداح کے ساتھ بری طرح اُلجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف سے مداح نے تصویر لینے کے لیے تکرار ہوئی جس دوران فاسٹ باؤلر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل جا رہے تھے۔
حارث رؤف کا وائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ فین نے انہیں گالی دی جس کے باعث وہ غصے میں آگئے۔ ویڈیو میں حارث رؤف کو بار بار یہ کہتے بھی سنا گیا کہ انہیں فین نے گالی دی۔
حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔
وہاں موجود دیگر فینز نے بھی حارث رؤف کو روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔

Views= (700)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter