پاکپتن میں بااثر ملزمان کا محنت کش پر برہنہ کرکے بد ترین تشدد، ویڈیو بھی بنائی

پاکپتن میں با اثر ملزمان نے تلخ کلامی پر محنت کش کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پاکپتن کے نواحی عِلاقے میں عید کے دن انسانیت سوز واقع پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر با اثر ملزمان نے محنت کش عُبید شاہ کو اغوا کرلیا۔
ملزمان برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نِشانہ بناتے رہے، مُلزمان محنت کش کو گلے میں زنجیر ڈال کر گھسیٹتے رہے۔
فوٹیج میں تشدد کرتے ملزمان کو دیکھا جاسکتا، تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مُلزم اکرم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ اغوا ہوئے عُبید شاہ کو تاحال بازیاب نہ کروایا جاسکا۔

Views= (489)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین

Flag Counter