اطالوی وزیرِاعظم کا مذاق اڑانے والی صحافی پر 5 ہزار یورو جرمانہ

اٹلی کی ایک عدالت نے وزیرِاعظم جیورجیا میلونی کے چھوٹے قد کو تمسخر کا نشانہ بنانے والے صحافی پر پانچ ہزار یورو (تقریباً 13 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا ہے۔
گیلیا کورٹیزا کو یہ سزا تین سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی جانے والی ایک پوسٹ پر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر 200 یورو کے معطل جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ جب گیلیا کورٹیزا نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو عدالت نے سزا بڑھادی۔
گیلیا کورٹیزا نے برطانوی خبر رساں ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ اٹلی میں حکومتوں کے ساتھ ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ کوئی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے تو حکومت کو بُرا لگ جاتا ہے۔
گیلیا کورٹیزا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ جیورجیا میلونی! تم مجھ کیا ڈراؤگی، تمہارا قد تو صرف 1.2 میٹر ہے۔ تم تو مجھے دکھائی بھی نہیں دیتیں۔ جیورجیا میلونی کا قد1.58 میٹر بتایا جاتا ہے۔
اطالوی وزیرِاعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم جیورجیا میلونی کی طرف سے کسی خیراتی ادارے کو دے دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یا کسی حکومتی شخصیت پر تنقید کرتے وقت شائستگی کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔

Views= (370)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین