چشتیاں میں بجلی کے بل کا تنازعہ، نوجوان نے خودکشی کرلی

چشتیاں میں بھٹہ کالونی میں بجلی کےبل کاتنازعہ نوجوان کی جان لے گیا، چھوٹے بھائی نے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھالیں۔
بھٹہ کالونی کے دو بھائیوں کے درمیان گھریلو بجلی کے بل کا تنازع شدت اختیار کرگیا, گھریلو جھگڑے سے چھوٹا بھائی دل برداشتہ ہوگیا اور گندم والی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی۔
نوجوان کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے جس کے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر رات گئے بھائی کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، حالات بہتر نہ ہونے پر بہاولپور ریفر کر دیا گیا جہاں نوجوان بہاولپور پہنچ کر زندگی کی بازی ہارگیا ۔

Views= (510)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین