سولر پینل کی قیمتوں میں پھر کمی، 5 سے 15 کلو واٹ کی نئی قیمتیں کیا ہیں؟
Sep 14 2024 | ویب ڈیسک
ملک بھرمیں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں ہے جس کے بعد 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سسٹمز کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 650,000 روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 725,000 روپے ہے۔ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 950,000 روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 10 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں۔ وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنی ہوگی۔
توقع ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے مزید گھرانوں اور کاروباروں کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی، بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور روایتی بجلی پر انحصار کرنے میں مدد ملے گی۔
Views= (325)
Join on Whatsapp 1 2