تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس پر انسپکٹر شوہر کا مبینہ تشدد،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ کال پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ اسکی بہن پر تشدد کرتا تھا اس نے آج بھی میری بہن کو مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ نرگس نے تاحال کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست نہیں دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر ہی اداکارہ کے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کرلی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ نرگس کچھ برس سے ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے ’وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نرگس پر تشدد کا فوری نوٹس لیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے جمعے کو ایکس اکاؤنٹ پر نرگس کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نرگس سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’تشدد کے ایسے واقعات بالکل بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ نرگس کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Views= (877)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین