’جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے‘، اہلیہ پر تشدد کے بعد نرگس کے شوہر کا بیان سامنے آگیا
Nov 3 2024 |
اداکارہ غزالہ ادریس المعروف نرگس پر شوہر کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ان کے شوہر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں اسٹیج اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
دوسری جانب انوسٹی گیشن پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل مکمل کروا لیا، میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر حسب معمول سونا، نقدی اور جائیداد کے کاغذات ہتھیانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہے تھے۔
ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے نرگس پر دباؤ ڈالا کہ وہ آفتاب اقبال کی سابق اہلیہ مریم کو گھر لانا چاہتے ہیں۔
Views= (511)
Join on Whatsapp 1 2