عمران خان کی ایان علی پر تنقید ’مجھ پر الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی‘

عمران خان کو جہاں متعدد اداکاروں اور نامور شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے وہیں شوبز انڈسٹری کے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو ان کے مخالف نظر آتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی ویڈیو کلپس اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو جس میں سابق وزیراعظم عمران خان پاکستانی ماڈل ایان علی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا یہ ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔ پہلی میرے نام پر ٹی آر پی کمانا (کیونکہ خود کمانا اور کھانا آپ کی فطرت ہی نہیں) اور دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں۔‘
خیال رہے ایان علی پر الزام ہے کہ وہ 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالا گیا۔

ایان علی کے جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم افسر کو ایان علی نے مروا دیا۔
عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ ’آج بھی آپ کو میری ضرورت ہے چار سال آپ وزیراعظم رہے، میں اس دوران بھی جھوٹے مقدموں سے بری ہوئی، پھر بھی میرا ذکر کیے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔‘

یاد رہے منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی دو سال تک عدالت میں پیش ہوتی رہیں۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہو گئی تھی۔

Views= (797)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین