خاتون کو ”قتل“ کرنے پر مینڈھے کو 3 سال قید سزا سنا دی گئی

سوڈان میں مینڈھے کو خاتون کے قتل کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
شمالی افریقی ملک سوڈان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مینڈھے پر خاتون کو ٹکریں مار کر ہلاک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین ہفتہ قبل ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں مینڈھے نے 45 سالہ خاتون ادھیو چیپنگ (Adhieu Chaping) کو سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جس کے بعد پولیس نے مینڈھے کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق مینڈھے کا مالک بے گناہ تھا اور مجرم مینڈھے تھا، جس پر اس کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
تاہم اب مقامی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے ‘قاتل’ مینڈھے کو 3 سال قید کی سزا سنادی ہے، جبکہ مینڈھے کے مالک کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ خون بہا کے طور پر متاثرہ خاندان کو 5 گائیں دے۔

Views= (266)

گروپ جائن کرنے کے لیے کلک کریں (NewsHook) /#/ (NewsHook-2)

اہم خبریں/ تازہ ترین