ماڈل اور اداکارہ ماہ نور حیدرکے گھر جنات کا بسیرا

معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں عرصہ دراز سے جنات کا بسیرا ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہ نور حیدر نے اپنے ساتھ گزری مافوق الفطرت واقعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ ہمارے گھر میں آسیب ہیں کیونکہ آج کل کچن سے میرے نام کی آوازیں آتی ہیں اور جب میں پیچھے دیکھتی ہوں تو کوئی نہیں ہوتا۔
امہوں نے کہا کہ اسی طرح کی آوازیں پہلے میری ماما کے نام سے بھی آیا کرتی تھیں۔
ماہ نور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج سے بہت سال پہلے ایک مرتبہ تو یوں ہوا تھا کہ میرے بابا گھر پر نہیں تھے لیکن میری والدہ کو گھر پر ہی وہ دکھائی دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ صبح فجر کے وقت ماما نماز کیلئے اٹھیں اور بابا ان کے اٹھنے سے پہلے ہی واک پر نکل گئے لیکن والدہ جب نماز پرھنے لگیں تو انہیں محسوس ہوا کہ بابا کمرے میں ہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس سارے معاملے کی سچائی اس وقت سامنے آئی جب بابا کچھ دیر بعد گھر لوٹے اور والدہ نے انہیں خود باہر سے آتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگیں کہ آپ تو ابھی گھر میں تھے پھر یوں اچانک باہر سے کیسے آ رہے ہیں؟ تو بابا نے کہا کہ آج میں آپ کے اٹھنے سے پہلے ہی واک کیلئے نکل چکا تھا۔

Views= (201)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین