ڈاکوؤں کی چہل قدمی کرتے ہوئے الیکٹرونکس کی دکان پر لوٹ مار

پنجاب کے شہر ملتان میں ڈاکوؤں نے چہل قدمی کرتے ہوئے ریکی کے بعد لوٹ مار کی، الیکٹرونکس کی دکان پر ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
ملتان کے علاقے پل واصل پر واقع الیکٹرونکس شاپ میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک ڈاکو الیکٹرونکس کی شاپ میں داخل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے اس کا ساتھی بھی موٹرسائیکل سے اتر کر پہنچ جاتا ہے۔
دونوں ڈاکو دکان مالک سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، دکاندار کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کر لیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Views= (418)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین