بی آر ٹی سکینڈل: ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد، دو رہائشی پلاٹس سیل

بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) سکینڈل سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد اور دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
نیب خیبر پختونخوا بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور تحقیقات کے دوران ڈی جی نیب نے بی آر ٹی سیکنڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد اور دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
احتساب عدالت میں دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ’ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کریں‘ جس پر ٹھیکیداروں کے وکلا نے مخالفت کی۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ’نیب کے پاس ٹھیکیداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار نہیں، اثاثے منجمد کرنا غیرقانونی عمل ہے۔
تاہم احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کردی۔‘

Views= (173)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین