ایرانی حملہ روکنے کیلئے اسرائیل کا کتنا خرچہ آیا؟

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو گذشتہ رات ہوئے ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ پڑے ہیں۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے ”چینل 12“ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایرانی حملے کے دوران تمام اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی تھے، انہیں بمباری میں تباہی کے خوف سے ہوائی اڈوں پر نہیں رکھا گیا۔
عبرانی میڈیا نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ امریکی اور برطانوی افواج نے اسرائیل کے باہر 100 سے زائد ایرانی ڈرونز کو روکا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج اتوار کو اعلان کیا اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کو ناکام کر دیا ہے اور 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایرانی حملے جیسا کہ ایران نے منصوبہ بندی کی تھی، انہیں ناکام بنا دیا گیا کیونکہ ہم نے 99 فیصد خطرات کو روک دیا اور یہ ایک اہم تزویراتی کامیابی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ تہران نے اسرائیل کے خلاف حملہ کیا اور بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور کروز میزائلوں سمیت مختلف اقسام کے 300 سے زیادہ ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’صہیونی حکومت کے دمشق میں رہنماؤں پر حملے کے جرم کے جواب میں فضائیہ نے صہیونی حکومت کے علاقے میں مخصوص اہداف کے خلاف درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے آپریشن کیا‘۔

Views= (321)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین