بندروں کا بچے پر حملہ، والد نے مُکے برسا دیے، ویڈیو وائرل

بندروں کی شرارت کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہے جس میں دیکھا گیا کہ بندر کبھی کسی سیاح کا سامان لے کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی انہیں تنگ کرتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو تھائی لینڈ کے ساحل سے سامنے آگئی ہے جہاں بندروں نے جب بچے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اباپ نے ان کے منہ پر مکے برسا دیے۔
آسٹریلوی شہری ریلی وائٹلم اور اہلیہ ایلیانا کاراؤسو اپنے بیٹوں لینی لٹل ڈارون کے ساتھ فائی ڈان جزیرے پر سیرو تفریح کی غرض سے پہنچے۔
جب وہ ساحل پر آرام کررہے تھے تو اچانک ہی بندروں کے جھنڈ نے انہیں تنگ کرنا شروع کردیا۔
اسی لمحے 38 سالہ شخص نے جب دیکھا کہ بندر بچے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہے ہیں تو انہوں نے ان کے چہرے پر مکا مار کر چیختے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا لیا۔
بندروں کا جھنڈ ان کا پیچھا کرنے لگا لیکن خوش قسمتی سے وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ فوٹیج 21 مارچ کو جوڑے نے یوٹیوب چینل ’سیلنگ لا ویگابونڈے‘ پر پوسٹ کی جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

Views= (1389)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین