لڑکیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم حسیب کی درخواست ضمانت مسترد کی۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے لڑکی کی تصاویر فیس بک پر اپلوڈ کیں، معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، تعلق میں ہوتے ہیں تو لڑکیاں اپنی قابل اعتراض تصاویر لڑکوں کو بھیج دیتی ہیں، تعلق ٹوٹنے پر لڑکے تصاویر فیس بک پر اپلوڈ کردیتے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ یہ تصاویر لڑکیوں کے لیے زندگی بھر کا دھبہ بن جاتی ہیں، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Views= (687)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین