ممبئی ایشیا کا نیا ’ارب پتی مرکز‘ بن گیا، چین کا شہر بیجنگ دوسرے نمبر پر

ممبئی چین کے شہر بیجنگ کو تاریخ میں پہلی بار پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا مرکز بن گیا ہے جس میں رلائنس انڈسٹری کے سی ای او مکیش امبانی سرفہرست ہیں۔
شنگھائی کے ہورون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انڈیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 271 ہے جن میں سے 92 ممبئی کے شہر میں ہیں۔
انڈیا کا دارالحکومت نئی دہلی بھی پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد کے حوالے سے ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
ہورون رپورٹ کے مطابق دنیا میں 3,279 ارب پتی ہیں جن میں پچھلے سال 167 کا اضافہ ہوا۔ ان میں سب سے زیادہ 814 ارب پتی افراد کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد امریکہ 800 کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور انڈیا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب برطانیہ جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر 146 ارب پتی افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
گذشتہ سال امریکہ میں 109 اور انڈیا میں 84 ارب پتی افراد کا اضافہ ہوا جبکہ چین میں 155 کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دنیا میں ارب پتی افراد کی سب سے زیادہ تعداد کس ملک میں ہے؟
1-چین
2-امریکہ
3-انڈیا
4-برطانیہ
5-جرمنی
6-سوئٹزرلینڈ
7-روس
8-اٹلی
9-فرانس
10-برازیل
دنیا کے کن شہروں میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد پائے جاتے ہیں؟
1- نیویارک (امریکہ)
2-لندن (برطانیہ)
3-ممبئی (انڈیا)
4-بیجنگ (چین)
5-شنگھائی (چین)
6-شینزین (چین)
7-ہانگ کانگ (چین)
8-ماسکو( روس)
9-نئی دہلی (انڈیا)
10-سان فرانسیسکو (امریکہ)

Views= (193)

Join on Whatsapp 1 2

تازہ ترین